گوادر کے لیے ایک اور اعزاز، گوادر کی بیٹی شہناز لعل نے الحمد یونیورسٹی کوئٹہ کیمپس سے شعبہ تعلیم میں اپنی ایم فل کی ڈگری کامیابی سے حاصل کرلی۔
شہناز لعل نے سال 2025-2026 کے دوران ضلع گوادر کے گرلز پرائمری اسکولوں میں طالبات کے تعلیمی نتائج کی اسٹریٹجک مانیٹرنگ اور جائزے کے موضوع پر تحقیقی مکالمہ مکمل کرتے ہوئے اپنی ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں ایم فل کی تعلیم اور تحقیقی مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنا ان کی تعلیمی محنت، لگن اور عزم کی عکاس ہے۔ تعلیمی حلقوں نے شہناز لعل کی اس کامیابی کو گوادر کے لیے ایک مثبت اور قابلِ فخر پیش رفت قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
15






