کوئٹہ: نصیرآباد پولیس اسٹیشن میں قیدی کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے نوٹس کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان کے معاون بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم کے خلاف قانون کے مطابق صاف اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور آئی جی پولیس کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام پولیس اسٹیشنز میں شہریوں کے لیے دوستانہ اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پولیس کے نظام میں قانون کی بالادستی، شفافیت اور شہریوں کے ساتھ بہتر رویے کو یقینی بنایا جائے گا۔
11






