11

تیزاب گردی کا شکار معصوم لائبہ انصاف کی منتظر

کوئٹہ سوشل ایکٹیوسٹ روزینہ خان خلجی نے تیزاب گردی کا شکار معصوم لڑکی لائبہ کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائبہ ایک غریب اور معصوم لڑکی ہے جسے دوسروں کی طرح نارمل اور باعزت زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے

روزینہ خان خلجی نے کہا کہ لائبہ کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اس کی آنکھ ضائع کرنا اور اسے ناقابلِ برداشت اذیت سے دوچار کرنا صرف ایک فرد پر ظلم نہیں بلکہ پوری انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ ایک معصوم بچی کی زندگی اور مستقبل برباد کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دی جانی چاہیے

روزینہ خان خلجی نے کہا کہ آج لائبہ کو ہماری آواز، ہماری حمایت اور انصاف کی ضرورت ہے۔ اگر آپ لائبہ کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو خدارا اس کی آواز بنیں اس کی کہانی کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو انصاف کے حصول کے لیے استعمال کریں۔
انہوں نے عوام، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے اپیل کی کہ لائبہ کے حق میں آواز اٹھائیں تاکہ متعلقہ ادارے اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، ذمہ دار ملزمان کو قانون کے مطابق سزا ملے اور لائبہ کو علاج، تحفظ اور باعزت زندگی کا حق واپس دلایا جا سکے

لائبہ کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے؛ آج اس کی آواز بننا ہم سب کی ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں