10

کچھی، بھاگ کے گاؤں سونا خان میں فری میڈیکل کیمپ سے واپسی پر ہسپتال عملے سے ڈکیتی موبائلز اور نقدی لوٹ لی گئی

ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ کے نواحی گاؤں سونا خان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے قائم کیے گئے فری میڈیکل کیمپ سے واپس لوٹنے والی طبی ٹیم کو مسلح افراد نے لوٹ لیا یہ میڈیکل کیمپ کا عملہ ایم ایس بھاگ ہسپتال ڈاکٹر مشتاق احمد ابڑو کی زیر نگرانی میں سیلاب زدہ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لگایا گیا تھا کیمپ میں فرائض سرانجام دینے والی طبی ٹیم جس میں ڈاکٹر محمد یوسف حاجی عبد الغفار صدورہا خان سعید احمد لعل بخش اور غلام نبی شامل تھےجب اپنا کام مکمل کر کے واپس ہو رہی تھی تو راستے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا ڈاکوؤں نے طبی عملے سے موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاگ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں