11

میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان ایم ڈی کیٹ 20 ستمبر کو ہوگا

کوئٹہ میڈیکل کالجز اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کا امتحان 20 ستمبر 2026 بروز اتوار منعقد ہوگا۔*
*ذرائع کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت کیا جائے گا، جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار بھی مقررہ تاریخ کو ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شرکت کریں گے۔*
*بلوچستان کے امیدواروں کے لیے امتحانی مراکز اور دیگر انتظامات متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ شیڈول اور ہدایات کے مطابق ہوں گے۔*
*امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان سے قبل اپنی رول نمبر سلپ، امتحانی مرکز، رپورٹنگ ٹائم اور دیگر ضروری معلومات متعلقہ سرکاری پلیٹ فارم سے لازماً چیک کریں تاکہ امتحان کے روز کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں