13

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میجر (ر) بشیر بڑیچ ودیگر کا آرچر روڈ پر زیرِ تعمیر پلازے کے جائے وقوعہ کا دورہ

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میجر (ر) بشیر بڑیچ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ رفیق بلوچ اور اسپیشل مجسٹریٹ سٹی اعجاز حسین کھوسہ کے ہمراہ آرچر روڈ پر زیرِ تعمیر پلازے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے پلازے اور اس سے ملحقہ علاقے کا تفصیلی جائزہ لیا اور ممکنہ نقصانات، سڑک، عمارت سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا۔ حکام نے موقع پر موجود صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری معلومات بھی حاصل کیں۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میجر (ر) بشیر بڑیچ نے متعلقہ افسران کو صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور تمام معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق دیکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں