22

بلوچستان: 26 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 29 ملازمین برطرف

(ویب ڈیسک) محکمہ صحت نے 26 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 29 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیاہے۔

بلوچستان کے محکمہ صحت نے طویل عرصے سے غیر حاضر رہنے والے 26 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 29 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں 26 لیڈی ڈاکٹرز، 2 میڈیکل آفیسرز اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین طویل عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔

 محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ سے ٹرین سروس دو روز بعد دوبارہ بحال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں