حب: اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام سوشل ایکشن پلان کے تحت ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد
کیا گیا، جس میں قریبی گوٹھوں کے 300 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔
کیمپ میں کھارادر جنرل ہسپتال کراچی کے ماہرینِ امراضِ چشم نے مریضوں کا چیک اپ کیا، جبکہ 45 مریضوں کے مفت آپریشن کھارادر جنرل ہسپتال میں اٹک سیمنٹ کے تعاون سے کیے جائیں گے۔ ضرورت مند مریضوں میں مفت ادویات اور چشمے بھی تقسیم کیے گئے۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء اور اٹک سیمنٹ کے سینئر منیجر کرنل (ر) رضا اللہ خان خٹک نے آئی کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سینئر منیجر ایچ آر عظمت خٹک، ایس ڈی ایم سجاد احمد جان، پی آر او رحمت اللہ مینگل، ایڈمن آفیسر اصغر علی بزنجو سمیت فیکٹری کی میڈیکل ٹیم موجود تھی۔
12






