8

بلوچستان میں سرکاری ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 25 لیڈی ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ

کوئٹہ محکمہ صحت بلوچستان نے سرکاری ڈیوٹی سے مسلسل اور دانستہ غیر حاضری پر 25 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا، جبکہ ایک اور ملازم کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے اسے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق غیر حاضر ڈاکٹرز اور ملازم کے خلاف کارروائی بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 (بی ای ای ڈی اے) کے تحت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر مزید ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے، جبکہ بیرون ملک موجود ڈاکٹرز کا ڈیٹا بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف جلد مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک موجود ڈاکٹرز سے متعلق ڈیٹا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے اکٹھا کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
*بخت محمد کاکڑ نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کو اپنی سرکاری ذمہ داریاں باقاعدگی سے ادا کرنا ہوں گی، فرائض سے غفلت اور بلاجواز غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔*
*انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ قوانین کے تحت غیر حاضر اور فرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں