11

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی کی شکار خاتون کا علاج آغا خان اسپتال سے کرانے کے احکامات جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثر ہونے والی خاتون کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال سے کرانے کے احکامات جاری کردیے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ خاتون کے کراچی میں علاج کے لیے حکومتی اخراجات پر آغا خان اسپتال کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ طبی امداد کے ساتھ اسے مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور تیزاب گردی جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاتون کو علاج، قانونی معاونت سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور واقعے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں