11

بلوچستان کے اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرنے کا اعلان، تین ماہ بعد بھی ڈیسک فراہم نہ ہوسکے۔

کوئٹہ بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو ڈیسک فراہم کرنے کے اعلان پر تین ماہ گزرنے کے باوجود تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا، جبکہ صوبے کے بیشتر اسکولوں میں طلبہ اب بھی ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسکولوں میں ٹاٹ کلچر کے خاتمے اور تین ماہ کے اندر تمام اسکولوں کو ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود منصوبہ عملی شکل اختیار نہیں کرسکا۔

ڈائریکٹر اسکولز اختر کھیتران کے مطابق ڈیسک کی فراہمی کے منصوبے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے، حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہونے کے بعد اسکولوں میں ڈیسک فراہم کر دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں