8

بلدیاتی اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ : صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں جھالاوان سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی، قبائلی و علاقائی عمائدین اور وفود نے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں علاقائی مسائل، عوامی مشکلات، ترقیاتی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل سے صوبائی مشیر کو آگاہ کیا، جس پر انہوں نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ریلیف کی فراہمی، بنیادی مسائل کا حل اور عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ **بلدیاتی اداروں کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں، تاکہ اختیارات اور وسائل کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ملاقات کرنے والے وفود میں سردارزادہ میر ظفر اللہ ساسولی، سردارزادہ میر عبدالقیوم ساسولی، وڈیرہ ارباب علی زہری، میر فرید خان زہری، عبداللہ آزاد زہری، عید محمد ایڈووکیٹ، رئیس محمد ایوب نوتانی، میر فدا احمد قلندرانی سمیت دیگر علاقائی معتبرین شامل تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، میر خان محمد زہری اور دیگر پارٹی اراکین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں