8

ضلع جعفرآباد میں پہلی مرتبہ خواتین کے مسائل معلوم کرنے اور ان کے بہتر حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع جعفرآباد میں پہلی مرتبہ خواتین کے مسائل معلوم کرنے اور ان کے بہتر حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جو اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرا کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں جعفرآباد سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد میں خواتین نے بھرپور شرکت کی اور تعلیم، صحت، آب نوشی، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے جائز حصے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں درپیش مشکلات سمیت دیگر مسائل سے ضلعی افسران کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر تمام خواتین سائلین کی شکایات فرداً فرداً اور بالترتیب سنی گئیں، جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران نے ان کے مسائل اور شکایات پر جوابات فراہم کیے اور ممکنہ حل کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرا نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو اپنے مسائل براہِ راست ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کے سامنے پیش کرنے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے اور ان کے مسائل کا بہتر اور بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے، ضلعی انتظامیہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔د کیا گیا، جو اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرا کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں جعفرآباد سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد میں خواتین نے بھرپور شرکت کی اور تعلیم، صحت، آب نوشی، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے جائز حصے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں درپیش مشکلات سمیت دیگر مسائل سے ضلعی افسران کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر تمام خواتین سائلین کی شکایات فرداً فرداً اور بالترتیب سنی گئیں، جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران نے ان کے مسائل اور شکایات پر جوابات فراہم کیے اور ممکنہ حل کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرا نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو اپنے مسائل براہِ راست ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کے سامنے پیش کرنے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے اور ان کے مسائل کا بہتر اور بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے، ضلعی انتظامیہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں