7

جس ہاتھ کو بجلی کا کرنٹ نگل گیاسلطان ناصر نے اسی نوجوان کو مصنوعی ہاتھ دے کر امید کی نئی کرن تھما دی

جس ہاتھ کو بجلی کا کرنٹ نگل گیاسلطان ناصر نے اسی نوجوان کو مصنوعی ہاتھ دے کر امید کی نئی کرن تھما دی

دکی کے نوجوان اکبر کے لیے ڈپٹی سیکرٹری سلطان ناصر کا بڑا اقدام 7 لاکھ روپے منظور مصنوعی ہاتھ فراہم کر دیا

کوئٹہ انسانیت ابھی زندہ ہے دکی کے غریب نوجوان اکبر کا بجلی کے شدید کرنٹ کے باعث بایاں ہاتھ ضائع ہوگیا تو زندگی اس کے لیے ایک لمحے میں بدل گئی مگر ایسے مشکل وقت میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری سلطان ناصر نے اس کا ہاتھ تھام لیا اور اسے بے بسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کی روشنی دکھا دی

ڈپٹی سیکرٹری سلطان ناصر کی خصوصی دلچسپی اور انتھک کوششوں سے کومل پروگرام کے تحت نوجوان اکبر کے لیے 7 لاکھ روپے منظور کروائے گئے، جس سے اسے مصنوعی ہاتھ فراہم کیا گیا یہ مصنوعی ہاتھ آہستہ آہستہ حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اکبر کے لیے محض ایک مصنوعی عضو نہیں بلکہ اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے کی امید ہے

اکبر کے چہرے پر واپس آنے والی امید اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری عہدہ اگر دردِ دل رکھنے والے انسان کے ہاتھ میں ہو تو وہ کسی مجبور کی زندگی بدل سکتا ہےڈپٹی سیکرٹری سلطان ناصر نے ثابت کیا کہ افسر صرف فائلوں پر دستخط کرنے کے لیے نہیں بلکہ دکھی انسانوں کے آنسو پونچھنے کے لیے بھی ہوتے ہیں

اہلِ علاقہ نے سلطان ناصر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی خوش مزاج دردِ دل رکھنے والےمخلص اور انسان دوست افسر ہیں انہوں نے کہا کہ سلطان ناصر نے اسسٹنٹ کمشنر سے لے کر ڈپٹی سیکرٹری تک اپنی ذمہ داریوں کے دوران غریب نادار، معذور اور مستحق افراد کی مدد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے

اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جہاں اکثر لوگ کسی مجبور کی فریاد سن کر بھی گزر جاتے ہیں وہاں سلطان ناصر نے ایک غریب نوجوان کی تکلیف کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر عملی قدم اٹھایا اکبر کے لیے مصنوعی ہاتھ کا انتظام کرنا صرف مالی امداد نہیں بلکہ ایک ایسے نوجوان کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹانا ہے جو حادثے کے بعد خود کو بے سہارا محسوس کر رہا تھا

انہوں نے ڈپٹی سیکرٹری سلطان ناصر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں سلطان ناصر جیسے درد مند ہمدرد اور مخلص انسان انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔ ایسے افسران ہی عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط کرتے ہیں

اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ سلطان ناصر آئندہ بھی اسی جذبۂ انسانیت کے ساتھ غریبوں مستحقوں اور بے سہارا افراد کی آواز بن کر ان کی عملی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں