کور کمانڈر کوئٹہ سے پاکستان کے میڈیا نمائندگان کی خصوصی نشست،سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
میڈیا وفد نے دہشتگردوں سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا
ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
اس ملاقات میں کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا کہ ؛
بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی اقدامات ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائیں گی
بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، *کور کمانڈر کوئٹہ*
امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا، *کور کمانڈر کوئٹہ*
بعدازاں میڈیا وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ بھی کیا
میڈیا وفد نے بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی






