6

ہم آبنائے ہرمز کو کنڑول میں لے رہے ہیں ،سیکیورٹی کیلئے ہمیں معاوضہ ملنا چاہئے؛امریکی صدر 

(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہےہم آبنائے ہرمز کو کنڑول میں لے رہے ہیں ۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہواتھا جسے ایران نے توڑ دیا،ہم اب آبنائے ہرمز کا تحفظ کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ آبنائے ہرمز پر سیکیورٹی کیلئے ہمیں معاوضہ ملنا چاہیے۔

  صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ امریکا ایران کے فوجی اثاثے تباہ کر چکا ہے اور جب بھی ایران کی جانب سے ڈرون بھیجے جاتے ہیں، امریکا ان کا سخت جواب دیتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف سخت حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور امریکا اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

  ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ گزشتہ روز ایرانی حکام کے ساتھ 11 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، تاہم انہوں نے ان مذاکرات کی نوعیت یا نتائج کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں،امریکی صدر نے کہا کہ امریکا آئندہ کسی بھی قیمت کے بغیر دوسرے ممالک کی حفاظت نہیں کرے گا، بلکہ جہاں بھی امریکی کردار ہوگا، وہاں اس کے مفادات اور معاوضے کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف اور نوازشریف کی امیر قطر سے ملاقات، سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں