میرانی ڈیم کمانڈ ایریا میں غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف آپریشن
5 نومبر 2026، میرانی ڈیم: محکمہ آبپاشی نے آج میرانی ڈیم کے لیفٹ بینک کینال (LBC) کمانڈ ایریا پیرانی لمب، بند گاہ،وڈھ، سنگہی میں غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کنکشنز ختم کر دیے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق غیر قانونی کنکشنز کے خلاف آپریشن کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ میرانی ڈیم کمانڈ ایریا میں پانی قانونی طور پر مستحق زمینداروں کے حصے اور مقررہ آبی حقوق کے مطابق فراہم کیا جائے گا، اور کسی بھی صورت غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرنے یا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
محکمہ آبپاشی نے غیر قانونی کنکشنز قائم کرنے والے بڑے زمینداروں کو سختی سے آخری تنبیہ کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز آ جائیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کروانے سمیت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ آبپاشی اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم، قانونی آبی حقوق کا تحفظ اور غیر قانونی واٹر کنکشنز کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔






