6

بلوچستان پولیس کے خود احتسابی بیورو نے 6 ماہ میں 6 کرپٹ اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا

بلوچستان پولیس کے خود احتسابی بیورو نے 6 ماہ میں 6 کرپٹ اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا

سینٹرل پولیس آفس میں قائم خود احتسابی(اکاو نٹیبلٹی)بیورو کے کمپلین سیل میں عام شہریوں کو کسی بھی رینک کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف شکایات درج کرا سکتے ہیں۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر ابتک 615شکایات درج کیے گئے ہے۔ جن میں 562کیسز نمٹا دیئے گئے اور 26کیسز شکایات کنندگان کی درخواست پر موخر کردیا ہے۔جبکہ 6 اہلکاروں پر الزامات ثابت ہونے پر 3 کو جبری ریٹائر اور 3 کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

*اسی طرح 6 پولیس اہلکاروں کی سروس کی ضبطگی اور 4 کیسز میں مختلف نوعیت کے سزا دینے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔اسی طرح 112 کیسز کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد بے بنیاد ثابت ہونے پر فائل کر دیئے گئے ہیں ان شکایات میں 95 پولیس اہلکاروں کی اپنے اختیارات سے تجاوز ، 24 کی بد عنوانی، 5 کی حسبہ بیجا،6 کی غلط ایف آئی آر، 2 کی بے جا تشدد ،17 کی بدتمیزی و بد اخلاقی 25 کی ہراسگی 27 کی ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونا اور 41 کی تفویض کی گئی ذمہ داریوں میں کاہلی اور ںسست روی کا رویہ رکھنا شامل ہیں۔

اس کے علاہ شہریوں کے باہمی تنازعات سے متعلق مجموعی طور پر 371 شکایات موصول ہوئیں جن میں 160 خاندانی تنازعات، 118 رقم کے لین دین سے متعلق تنازعات جبکہ 93 شکایات زمین کے تنازعات سے متعلق تھیں۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور باہمی تنازعات کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اکاو نٹیبلٹی بیورو اور شکایات سیل برانچ میں باقاعدہ موصول ہونے والی شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ بلوچستان پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کی جائز شکایات کے ازالے، شفافیت کے فروغ اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مو ثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے براہ راست ہر شہری اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز براہِ راست آئی جی پولیس بلوچستان کو دینے کے لیے ان کے واٹس ایپ نمبر03043470110 پر ارسال کر سکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹول فری نمبر 81-111775544پر درج کروا یا سکتا ہے ۔

*شکایات کنندگان صوبے کے کسی مقام اور کسی بھی وقت کال کرکے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں جبکہ تمام پولیس تھانوں کے باہر آویزاں فون نمبرز پر بھی 9203377 / 9204081 / 9204180 / 9204094 پر کال کرکے اپنی شکایا ت کر سکتے ہیں۔ عوامی سہولت کیمراکز پر عام شہری کو آگاہی دینے کی ہدایات آویزاں بھی کر دی گئی ہیں۔جبکہ فیلڈ افسران کو اس حوالے سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کو اس سہولت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مقامی سطح پر اس کی تشہیر کو یقینی بنائیں ۔

واضح رہے کہ اس سہولت کا مقصد بلوچستان پولیس کے سربراہ تک اپنے جائز شکایات کے ازالے کے لیے براہ راست رسائی، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنے کے علاوہ شفافیت کا فروغ اور ان کی شکایات کا ازالہ بروقت ممکن بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں