7

صحافی حاجی عارف بلوچ کے بیٹے کی شہادت پر دالبندین پریس کلب کا اظہارِ افسوس

دالبندین پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ علی احمد ریکی، صدر حاجی فاروق سیاہ پاد رند، جنرل سیکرٹری ریاض بلوچ، سینئر نائب صدر ظاہر شہزاد نوتیزئی، نائب صدر قمر زمان گورگیج، فنانس سیکرٹری علی احمد کمال، آفس سیکرٹری فیض اللہ عابد، سینئر صحافیوں حاجی نور احمد سیاہ پاد رند، منظور راہی بلوچ، حسین احمد کشانی، ابراہیم ریکی و دیگر نے گزشتہ روز سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر صدر پریس کلب خاران و سینئر صحافی حاجی عارف بلوچ کے بیٹوں کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے حاجی عارف بلوچ کے بیٹے زین عارف کے جاں بحق اور ایک بیٹے کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی خاندان کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

دالبندین پریس کلب کے عہدیداران و سینئر صحافیوں نے حاجی عارف بلوچ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے بلوچستان حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

دالبندین پریس کلب کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں