6

سردار اختر جان مینگل اور محمود خان اچکزئی کی اہم ملاقات،بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

کراچی کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین و اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ صوبے میں جاری سیاسی و سماجی حالات، عوام کو درپیش مسائل اور بنیادی حقوق سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنماؤں نے بلوچستان کے حالات میں بہتری، عوامی مسائل کے حل اور آئین و جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا ملاقات میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں