حب کنڈ میں مچھلی کے شکار کے دوران کشتی ڈوب گئی، 3 افراد کو انکال لیا گیا، 3 لاپتہ
لائف گارڈز کی ناکامی، وڈیرہ انور گدور اپنی جان کی پروا کیے بغیر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں پانی میں اتر گئے
حب کنڈ میں مچھلی کے شکار کے لیے جانے والے افراد کی کشتی ڈوب جانے کے بعد تین افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بحفاظت نکال لیا، جبکہ تین افراد ڈوب گئے جن کی تلاش کے لیے لائف گارڈز کی جانب سے کوششیں کی گئیں، تاہم کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
اس دوران جام گروپ کے سینئر بزرگ رہنما وڈیرہ انور گدور نے انسانی ہمدردی اور جذبۂ خدمت کی مثال قائم کرتے ہوئے مقامی عوام کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت خود پانی میں اتر کر ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی۔
لائف گارڈز اور مناسب ریسکیو سہولیات کی عدم دستیابی نے ساحلی علاقوں میں حفاظتی انتظامات اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ساحلِ سمندر سے کروڑوں روپے کمانے والوں کے لیے یہ لمحۂ فکریہ ہے، مگر اس مشکل گھڑی میں ایک دردِ دل رکھنے والے انسان نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر انسانیت کے خاطر پانی میں اتر کر ڈوبنے والوں کی تلاش کی۔






