ڈائریکٹوریٹ آف کالجز و ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز میں کسی بھی قسم کی تقریب، تنظیمی سرگرمی یا سرگرمی کے انعقاد پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جاری مراسلے کے مطابق متعلقہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی تنظیم یا گروپ کی جانب سے تقریب منعقد نہیں کی جا سکے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف B.E.E.D.A Rules کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام پرنسپلز کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
6






