نوجوان ایکشن کمیٹی منزکی نے سڑک کے تعمیراتی کام میں سست روی کے خلاف احتجاجاً پشین تا برشور توبہ کاکڑی پاک افغان بارڈر شاہراہ کو منزکی کے مقام پر بلاک کردیا گیا ہے تحریک انصاف کے ضلعی صدر شاہ نواز کھرل اور نوجوان ایکشن کمیٹی منزکی کے رہنماء عثمان ترین اور دیگر بھی موجود ہیں احتجاج کے باعث سڑک پر دونوں جانب گاڑیوں کی لائن لگ گئی مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پشین تا ڈب شاہراہ پر بند خوشدل کے مقام سے سرک پر تعمیراتی کام بند پڑا ہے سڑک کے خرابی کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات درپیش ہورہی ہے علاقے کے سیاسی سماجی رہنماؤں قبائلی عمائدین ٹرانسپورٹرز نے حکومت اور حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر سڑک کا تعمیراتی کام شروع کیا جائے ۔
7






