6

ریاست مخالف بیانیے کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے 16 ہزار 367 سائٹس بند

بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ریاست مخالف بیانیے کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے 16 ہزار 367 سائٹس بند کردیں۔

سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کے خلاف محکمہ داخلہ نے اقدامات کیے اور سماجی رابطوں کی میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کے 20 ہزار 117 سائٹس کی نشان دہی کی گئی
انہوں نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کے 16 ہزار 367 سائٹس کو بند کیا گیا ہے، یہ سائٹس تمام سماجی رابطوں کی میڈیا پلیٹ فارمز پر تھیں۔

سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کی سائٹس کو بند کرنے کی شرح 81.4 فیصد رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں