کوئٹہ، عوام کو مبینہ طور پر تنگ کرنے اور رشوت خوری کے الزامات پر چمن پولیس کے متعدد افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ترجمان بلوچستان پولیس کے ایک پریس ریلیز مطابق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بارڈر ہولڈنگ کیمپ کے انچارج اور ماسٹر پلان چوکی کے انچارج افسر کو بھی معطل کیا گیا ہے۔اسی طرح کوژک ٹاپ چوکی کے انچارج اور دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق عوامی شکایات اور اہلکاروں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے یا رشوت طلب کرنے کی شکایات پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر کے الزامات ثابت ہونے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
6






