8

وندر کھرکھیرا کسٹم چیک پوسٹ کے قریب خوفناک تصادم ،دو افراد جاں بحق، 15 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق وندر کھرکھیرا کسٹم چیک پوسٹ کے قریب وندر سے جانے والے ایل پی جی گیس بوزر اور کوئٹہ سے آنے والی المحمود کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ تقریباً 15 افراد کے زخمی ہیں زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بوزر ڈرائیور کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے، جو نوشکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، جبکہ المحمود کوچ کے ڈرائیور دولت خان بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ زخمی مسافروں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وندر پولیس، موٹر وے پولیس اور ریسکیو1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد کھرکھیرا کے مقام پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں