3

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنے کے لیے کھیلوں اور یوتھ پروگرامز کو فروغ دیا جائے،چیف سیکرٹری بلوچستان

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے کے مختلف محکموں کی دو سالہ کارکردگی جائزہ رپورٹس کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپورٹس، لاء، کلچر اور کموڈیٹی منیجمنٹ کے محکموں کی تفصیلی رپورٹیں پیش کی گئیں اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے محکموں میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری خدمات کو عوام تک بروقت اور مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کو مزید وسعت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وسائل کی شفاف اور منظم مینجمنٹ کے لیے کموڈیٹی منیجمنٹ میں جدید پالیسیوں کو اپنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ساز اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنے کے لیے کھیلوں اور یوتھ پروگرامز کو فروغ دیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے صوبے میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور کلچرل ایونٹس کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور سماجی بگاڑ سے بچانے پر خاص توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں محکموں کے سربراہان نے اصلاحات، ڈیجیٹائزیشن اور عوامی فلاح کے لیے آئندہ کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ چیف سیکرٹری نے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور اصلاحاتی عمل کی رفتار برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں