5

کنٹریکٹ اساتزہ کے حوالے سے سیکرٹری تعلیم کا پیغام

سیکرٹری ایجوکیشن لعل جان جعفر صاحب کے ویڈیو میں بیان کی گئی گفتگو کا اردو متن درج ذیل ہے:
“جو فرسٹ فیز (First Phase) کے ٹیچرز ہیں، ان کا 18 مہینے کا کنٹریکٹ پیریڈ (Contract Period) تقریباً کمپلیٹ ہو چکا ہوا ہے، اور کچھ لوگوں کا بھی کمپلیشن میں ہے۔ تو نیچرلی (Naturally) ایک پریشانی کی بات ان کے لیے ہو سکتی ہے کہ ہمارا ٹینیور (Tenure) کمپلیٹ ہو گیا اور کچھ کی شاید سیلریز اسٹاپ (Stop) بھی ہو گئی ہیں۔
تو مختصر یہ کہ یہ ال ریڈی (Already) ہم نے پروپوزل سی ایم (CM) صاحب کو بھیجا تھا۔ چیف منسٹر صاحب نے مہربانی کی، وہ پروپوزل اپروو (Approve) کر دیا۔ ہم ان کا کنٹریکٹ جو پیریڈ ہے، وہ ایکسٹینڈ (Extend) کرنے جا رہے ہیں اپ ٹو (Up to) دسمبر 2027۔
لیکن اس میں البتہ یہ بھی ساتھ ساتھ ضرور کر رہے ہیں کیونکہ جو کنٹریکٹ ہے، اس کنٹریکٹ کی ایکسٹینشن جو ہے وہ گورنمنٹ کی پالیسی ہے، اس میں سبجیکٹ ٹو پرفارمنس (Subject to performance) ہے۔ کہ جی جو کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) ال ریڈی دیے گئے ہیں، نیچرلی گورنمنٹ کنٹریکٹ ٹیچرز کے تھرو ایجوکیشن سسٹم میں امپروومنٹ (Improvement) چاہتی تھی، تو اس کے لیے سرٹین (Certain) کے پی آئیز گورنمنٹ نے پرسکرائب (Prescribe) کیے ہوئے ہیں۔
تو جو پرفارمنس انڈیکیٹرز ہیں، اس کی بیسز (Bases) پہ کنٹریکٹ ٹیچرز کی اسیسمنٹ (Assessment) ہوگی۔ اور جو اچھے ٹیچرز ہیں، وہ ہمارے سسٹم کی ریکوائرمنٹ (Requirement) ہیں، ہمارے سکول سسٹم کو چاہئیں۔ لیکن نیچرلی اگر اس میں کچھ نہ کچھ ایک سرٹین نمبر ٹیچرز کا اگر ایسا آگیا ہے کہ جو سکول سسٹم میں ڈیلیور (Deliver) نہیں کر پا رہا، جو گورنمنٹ کے انیشیٹو (Initiatives) ہیں اس کو اس طرح سے آگے نہیں لے کے جا پا رہا، تو نیچرلی اس کو ہم فلٹر (Filter) کریں گے۔
جن کی سیلری بند ہے، چونکہ ٹیچرز ہمارے ال ریڈی سکول سسٹم میں موجود ہیں، وہ ڈیوٹی دے رہے ہیں، سیلری ہم جہاں سے ان کی سیلری رکی ہے وہ سیلری ان کو ملے گی، ہم ان کا کنٹریکٹ ایکسٹینشن کر دیں گے۔ اور نیچرلی وہ دو چار مہینے جب تک کہ گورنمنٹ نے ان کے کنٹریکٹ کو ایکسٹینڈ نہیں کیا تھا، اے جی (AG) آفس کے لیے یا کسی بھی خزانہ آفس کے لیے ان کو سیلری دینا مشکل تھا، لیکن اب چونکہ چیف منسٹر صاحب نے اپروول دے دی ہے، تو اب ہم ان کا کنٹریکٹ ایکسٹینڈ کریں گے تو ان کی سیلری ان کو ریلیز (Release) ہو جائے گی۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں