
(انور عباس) ایران میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی شہریوں کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور اور ایف آئی اے لنک آفس ایران کی کوششوں کے نتیجے میں ایران میں لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں سے 2 پاکستانی شہری بحفاظت تہران میں پاکستانی سفارت خانہ میں پہنچ گئے ہیں۔
ان نوجوانوں کے نام طلحہ اور شہزاد ہیں، اور ان کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں پسین سے ہے۔
دونوں شہریوں نے بروقت معاونت اور مسلسل کوششوں پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ایف آئی اے لنک آفس ایران اور دیگر متعلقہ ایف آئی اے حکام کا دلی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: یوکرین کا روس کے گرد گھیرا تنگ: اہم آبی گزرگاہ کی بندش سے آبنائے ہرمز جیسا بڑا بحران پیدا!






