
(ویب ڈیسک)ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے بعد ہنگری کے وزیراعظم بھی پاکستانی آموں کے لاجواب ذائقے کے گرویدہ ہو گئے۔
ہنگری کے وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھاکہ جب میں دن کے اختتام پر اپنے دفتر پہنچا تو وہاں ایک شاندار تحفہ میرا انتظار کر رہا تھا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی آموں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ آج انہیں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے 90 آموں کا تحفہ موصول ہوگیا۔
انہوں نے پاکستانی آموں کے ذائقے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ آم اتنے لذیذ تھےکہ صرف ایک گھنٹےکے اندر ر ہی تقریباً سب ختم ہو گئے۔
Not everyone gives a revolver as a gift.
At the end of a historic day, a pleasant surprise was waiting for me in my office. We received 90 mangoes as a gift from the Prime Minister of Pakistan.
Within an hour, only a few were left.
Thank you! https://t.co/jmZdWmn1RJ pic.twitter.com/UyAQ54mqXl— Magyar Péter (Ne féljetek) (@magyarpeterMP) July 13, 2026
An unusual gift from President @RTErdogan at the NATO Summit: a Magnum revolver with ammunition, engraved with my name… pic.twitter.com/Bni4asgPDl
— Magyar Péter (Ne féljetek) (@magyarpeterMP) July 9, 2026
ہنگری کے وزیراعظم نے اس شاندار تحفے پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔






