9

یوکرین کیلئے جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا:ڈونلڈ ٹرمپ 

(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیلنسکی کوئی سمجھوتہ کر لیں، ہم نے یوکرین کو بہت کچھ دیا لیکن بدلے میں ہمیں سوائے دکھ اور بھاری مالی نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا پاکستان سےمتعلق بڑا اعتراف !

دوسری جانب امریکا کے مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی، دونوں صدارتی مدت کی کم ترین سطح پر آگئی۔ 

روئٹرز اور اپسوس سروے کے مطابق66 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،جبکہ 31 فیصد کارکردگی سےمطمئن دکھائی دیے۔

47 فیصد نے فوراً انتخابات ہونے کی صورت میں ڈیموکریٹ جبکہ 35 فیصد نے ریپبلکن کو ووٹ دینے کا کہا ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں