10

بہت خوش ہوں کہ میری اننگز کی وجہ سے ٹیم جیتی؛شاداب خان

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز  آل راونڈر نے شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف بہترین بلے باز ی کو ’’بہت اچھالمحہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اننگز کا مزہ تب ہی آتا ہے جب ٹیم جیتے ۔ 

میچ وِننگ پرفارمنس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں کہ میری اننگز کی وجہ سے ٹیم جیتی،آخری نمبروں پر آیا اس نمبر ویسے بھی چھکے لگانے کا شوق ہوتا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  میں نے اپنی بیٹنگ کو انجوائے کیا ، یہ بہت اچھا لمحہ تھا،آسٹریلیا کے خلاف ایسی ہی اننگز کھیلی تھی،کنڈیشن دیکھ کر اندازہ لگایا کہ بولرز کو دباؤ میں لایا جاسکتا ہے۔

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے زیادہ کریڈیٹ حارث روف کو جاتا ہے ،حارث روف نے بھرپور طریقے سے میرا ساتھ نبھایا،حارث روف نے انتہائی سمجھداری کے ساتھ میرا ساتھ دیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں