12

قلات کی سب ڈویژن خالق آباد کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد

ہےبلوچستان کے تاریخی شہر قلات کی سب ڈویژن خالق آباد کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیایہ کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر قلات، انجینئر عائشہ زہری کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں خواتین اور طالبات نے براہِ راست اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کیےخواتین اور طالبات کی جانب علاقے کے بنیادی اور تعلیمی مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے:جن میں گرلز ہائی اسکول میں نان ٹیچنگ اسٹاف کی کمی، گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں کلاس رومز کی قلت، اور تعلیمی اداروں میں پریکٹیکل لیبارٹریز کی عدم دستیابی اساتذہ کے مطالبات: این سی ایچ ڈی (NCHD) اساتذہ کی مستقلی اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ شہری سہولیات: خالق آباد انٹر کالج کی بندش، شہر میں پبلک لائبریری کا قیام خالق آباد میں پانی بجلی بحران گیس کی عدم دستیابی،اور کلی گزک کے رہائشیوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی عدم سہولت سے انتظامی حکام کو آگاہ کیاگیا
*ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے تمام مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور فوری اقدامات کےلیےاحکامات جاری کییں کہ متعلقہ محکموںکےافسران عوامی مسائل کے حل کویقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر قلات نے متعلقہ افسران کوتعلیم، بنیادی سہولیات اور شہری مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیاڈپٹی کمشنر نے اس عزم کااظہار کیا کہ خواتین معاشرے کا باوقار حصہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ اوربنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس کچہری کا مقصد خواتین کو بلاجھجک اپنی شکایات براہِ راست پہنچانے کا پلیٹ فارم دینا تھاڈپٹی کمشنر قلات، انجینئر عائشہ زہری کرنل رضوان (ایف سی 64 ونگ)، قادر لانگو (ڈی ایس پی خالق آباد)، فیاض شاہوانی(ایس ایچ او)،امجدعلی(تحصیلدار)، اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسراننے خصوصی اقدام کے طورپرکھلی کچہری کے اختتام پر خواتین اور طالبات میں گرم شالیں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں