مستونگ/تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین کا انجمن تاجران رجسٹرڈ بازار یونین کی نومنتخب کابینہ کی مکمل حمایت کا اعلان
مستونگ کی تمام سیاسی جماعتوں کی ضلعی قیادت نے انجمن تاجران (رجسٹرڈ) بازار یونین مستونگ کی نومنتخب کابینہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
اس حوالے سے نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP)، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام پاکستان، پاکستان تحریک انصاف (PTI)، گرینڈ الائنس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔
سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ انجمن تاجران رجسٹرڈ بازار یونین کی نومنتخب کابینہ کو تاجروں کے مسائل کے حل اور مستونگ کے کاروباری و تجارتی ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
*تمام سیاسی جماعتوں کی ضلعی قیادت نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔






