11

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تعلیمی وژن کے تحت کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تعلیمی وژن کے تحت کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اجلاس

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تعلیمی وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیرِ صدارت کوئٹہ کے مختلف سرکاری اسکولوں میں ترقیاتی اسکیمات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے (CSR) اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈی او ای، ڈسٹرکٹ یونیسف کوآرڈینیٹر کوئٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شرکت کی۔

اجلاس میں کوئٹہ کے مختلف سرکاری اسکولوں میں درکار بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، جن میں اضافی کمروں کی تعمیر، واش رومز، باؤنڈری والز اور دیگر ضروری ترقیاتی کام شامل ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے اسکولوں کی ضروریات اور مجوزہ ترقیاتی اسکیمات کی تفصیلی رپورٹس طلب کر لی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ طلبہ کو بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکولوں کی ضروریات کا درست تعین کرکے ترقیاتی اسکیمات کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں