
(ویب ڈیسک) بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل کر دی گئی۔
پاکستان ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔
ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین بھی آج نہیں چلائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:دیر کالونی سکول حادثہ؛ گورنر فیصل کریم کنڈی کو انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن ضروری مرمتی کام کے باعث ایک روز کے لئے معطل کیا گیا ہے۔






