10

میر علی حسن زہری نے ایک اور وعدہ وفا کر دیا، وندر کی طالبات کے لیے اسکول بس فراہم

میر علی حسن زہری نے ایک اور وعدہ وفا کر دیا، وندر کی طالبات کے لیے اسکول بس فراہم

وندر۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان اور سابق صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے طلباء و طالبات سے کیا گیا ایک اور اہم وعدہ پورا کر دیا۔ وندر کی طالبات کے لیے جدید اسکول بس فراہم کر دی گئی۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز قبائلی شخصیت سردار اختر جان انگاریہ نے اسکول بس کی چابیاں ادارے کی ہیڈ مسٹریس کے حوالے کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میر علی حسن زہری کی مثالی قیادت اور تعلیمی بصیرت کی بدولت ضلع حب ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور طالبات کے لیے سفر کو آسان بنانا ان کا ترجیحی مشن ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام ضلع حب میں عوامی فلاح اور علاقائی ترقی کا یہ سفر بلا تعطل جاری و ساری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں