9

جامعہ گوادر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد

جامعہ گوادر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد

گوادر، جامعہ گوادر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محب اللہ، ڈین فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کی۔ اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی اور انتظامی امور کو ڈیجیٹل اور خودکار بنانے، شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں مالیاتی امور، انسانی وسائل کے انتظام، طلبہ کے معلوماتی نظام، خریداری، اثاثہ جات و انوینٹری کے انتظام اور تنخواہوں کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے اہم شعبوں کے طور پر شناخت کیا گیا۔ کمیٹی موجودہ وسائل کا جائزہ لے گی، انتظامی خامیوں کی نشاندہی کرے گی اور ڈیجیٹل نظام کے مؤثر نفاذ کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرے گی۔ کمیٹی کو نوٹیفکیشن کے اجرا کے دس ورکنگ دنوں کے اندر جامع ڈیجیٹل تبدیلی کی تجویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدام جامعہ گوادر کے انتظامی و تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادارہ جاتی نظم و نسق کو مضبوط بنانے اور طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اجلاس میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ، ڈائریکٹر آئی ٹی شہیک فتح اور کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبر فہد فیصل نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں