کوئٹہ،
بلوچستان میں پہلی بار محکمہ صحت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی حاضری کا نظام متعارف
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹرز ملازمت سے برطرف کر دیے گئے،
محکمہ صحت میں غیر حاضری پر برطرف کیے گئے ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہوگئی ہے،
حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر اب تک ملازمین کی تنخواہوں سے 41 کروڑ روپے کی کٹوتی ہوئی،
غیر حاضری اور فرائض سے غفلت پر 11 ہزار ملازمین سے وضاحت طلب کی گئی ہے،
مزید 800 سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے،
سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں، انہیں اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پابندی سے ادا کرنا ہوں گی،
کسی سرکاری ملازم کو گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے، عوامی خدمت میں غفلت اور غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی،






