5

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ڈی ای او گوادر سے ملاقات، اسکولوں میں تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد کرنے کی تجویز، تعلیمی امور پر بھی تبادلہ خیال

اسمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ڈی ای او گوادر سے ملاقات، اسکولوں میں تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد کرنے کی تجویز، تعلیمی امور پر بھی تبادلہ خیال

قائد حق دو تحریک بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر مفتی عبدالغنی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد بلوچ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مفتی عبدالغنی نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اس حوالے سے طلبہ میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے گوادر کے مختلف اسکولوں کے طلبہ کے درمیان *’’عقیدہ ختم نبوت اور ہماری ذمہ داری‘‘* کے عنوان سے تقریری مقابلے منعقد کرنے کی تجویز پیش کی اور اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی۔ ڈی ای او گوادر زاہد بلوچ نے اس پروگرام کے انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں ضلع گوادر کی مجموعی تعلیمی صورتحال اور یونیسیف کے تعاون سے آئندہ منعقد ہونے والے مختلف تعلیمی پروگراموں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈی ای او گوادر کو سربندن گرلز اسکول کا دورہ کرنے کی دعوت دی، تاکہ اسکول کے بعض مسائل کا جائزہ لے کر انہیں جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں