7

لسبیلہ کے نوجوان عبد الطیف جاموٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DSP) کی تربیت مکمل کرکے فارغ التحصیل

لسبیلہ کے نوجوان عبد الطیف جاموٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DSP) کی تربیت مکمل کرکے فارغ التحصیل

اسلام آباد: نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DSP) کی تربیت مکمل کرنے والے افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔*

تقریب میں ضلع لسبیلہ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبد الطیف جاموٹ بھی 15 ماہ پر مشتمل طویل پیشہ ورانہ تربیت کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DSP) کے عہدے پر فارغ التحصیل ہوئے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اور کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے عبد الطیف جاموٹ کے کندھوں پر پولیس رینک سجائے، جبکہ انہیں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی عبد الطیف جاموٹ کا کہنا تھا کہ پولیس کی وردی محض ایک عہدہ نہیں بلکہ عوام کی خدمت، دیانت داری، انصاف اور احساسِ ذمہ داری کا ایک بڑا عہد ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ میں اپنے فرائض مکمل ایمانداری، خلوص اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دوں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کو اپنی اولین ترجیح بناؤں۔

الحمدللہ! عبد الطیف جاموٹ کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے اہلِ خانہ، دوست احباب اور پورے ضلع لسبیلہ کے لیے باعثِ مسرت و فخر ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا یہ نیا سفر عوامی خدمت، فرض شناسی اور دیانت داری کے عزم کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔

لسبیلہ کی عوام، سماجی و سیاسی شخصیات اور دوست احباب کی جانب سے عبد الطیف جاموٹ کو ڈی ایس پی بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل، کامیابی اور نیک نامی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں