کوئٹہ: این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کے مبینہ اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار، دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع
کوئٹہ: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ایف آئی آر نمبر 163/2026 کے تحت اے ٹی ایم فراڈ کے ایک بڑے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت ذوالفقار ولد سکندر علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق حیدرآباد، سندھ سے بتایا جاتا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم پر کوئٹہ، پشین اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کروڑوں روپے کے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
این سی سی آئی اے کے ایس ایچ او اور تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔






