
(24 ںیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے ترقیاتی کاموں، بجلی کی لائنوں کی منتقلی اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے باعث کوئٹہ اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں 7، 8 اور 9 نومبر کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
کیسکو کے اعلامیے کے مطابق 7 اور 8 نومبر کو روزانہ صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی اسٹیڈیم، پی ٹی وی، شہباز ٹاؤن اور جی او آر کالونی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی دوران سریاب گرڈ اسٹیشن کے دلدار کاریز، سمنگلی ایکسپریس اور بی ایم سی فیڈرز بھی بجلی سے محروم رہیں گے۔
شیڈول کے مطابق 8 نومبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے شہباز ٹاؤن، ملک پلانٹ، نواں کلی اور صاحبزادہ کاریز فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
اسی روز مری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد اور کاسی ٹو فیڈرز، جبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، پی اے ایف، آریا اسپتال، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، خروٹ آباد، عمر، تکاتو، دوستین اور ادیان فیڈرز سے صبح 10 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کیسکو کے مطابق 9 نومبر کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، خروٹ آباد، تکاتو اور دوستین فیڈرز پر بھی صبح 10 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک بجلی بند رہے گی۔
دوسری جانب 8 نومبر کو کنگری گرڈ اسٹیشن کے موسیٰ خیل اور کنگری فیڈرز سے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ 132 کے وی ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن سے بھی صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رکھی جائے گی۔
کیسکو نے بجلی کی بندش کے باعث صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آج رات اور کل دن بھر موسم کیسا رہے گا،ٹمپریچر میں کیا فرق آئے گا؟






