2

کوئلے کی کان کے حادثہ میں ایک بھائی فوت دوسرا بھائی زخمی ہو گیا

(24نیوز) بلوچستان کے علاقہ دکی میں کوئلے کی کان میں حادثہ کے نتیجے میں ایک بھائی فوت ہو گیا اور دوسرا بھائی زخمی ہو گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ دکی میں کوئلے کی ایک کان کے اندرمٹی کا تودہ گرنے سے وہاں کام کر رہے دو مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ یہ دونوں سگے بھائی ہیں۔ حادثے میں  چھوٹا بھائی جاں بحق ہو گیا جب کہ بڑا بھائی زخمی ہے۔

دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے افسوسناک حادثہ آج پیش آیا،، مرنے والے مزدور کا نام محیب اللہ ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  صنم جاوید اور عتیق ریاض میں کیا اختلاف ہے؟ طلاق کی نوبت کیوں آئی؟ حقائق سامنےآگئے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں