15

کراٹے کامبیٹ 43 میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا تاریخی وار، حریف کو ناک آؤٹ کردیا

کراٹے کامبیٹ 43 میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا تاریخی وار، حریف کو ناک آؤٹ کر کے پورا اسٹیڈیم خاموش کرا دیا۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے کراٹے کامبیٹ 43 (KC43) کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کے مارشل آرٹس اسٹار شاہ زیب رند نے شاندار فتح حاصل کر کے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
لائٹ ویٹ کیٹیگری کے اس اہم مقابلے میں شاہ زیب رند کا سامنا اٹلی کے تجربہ کار فائٹر فیڈریکو ایویلا (Federico Avella) سے تھا۔
اس فائٹ کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز کے محض 9 سیکنڈ بعد شاہ زیب رند نے حریف پر ایک برق رفتار اور زوردار کِک رسید کی۔
اس اچانک اور طاقتور وار کے نتیجے میں اطالوی فائٹر فوری طور پر رنگ میں گر کر ناک آؤٹ ہو گئے، جسے دیکھ کر لاس ویگاس کے پورے اسٹیڈیم میں حیرت سے سناٹا چھا گیا۔
اس تاریخی فتح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں شائقین کی جانب سے شاہ زیب رند کی غیر معمولی مہارت اور رفتار کو بھرپور داد دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں