
(24نیوز)دانہ سر کے مقام پر بس کھائی میں گرنے کے واقعہ میں جاں بحق40 افراد کی تدفین کردی گئی۔
واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہےجس میں کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمے میں غفلت ،لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت،رکشہ ڈرائیوروں کاشدیداحتجاج
حکومت بلوچستان نے واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے جبکہ متعلقہ کمپنی کا دفتر سیل کردیاگیاہے۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان کو حادثے کی شفاف اور جامع تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،حادثے کے تمام پہلوؤں پر جامع رپورٹ جلد وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزخیبر پختونخوا کے علاقے دانہ سر میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے،مسافر بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔






