
(عیسی ترین) ہرنائی و گردونواح میں گرج چمک،تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آ گئی۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق پہاڑی سلسلوں میں طوفانی بارش کے باعث ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کا خدشہ ہے،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کی صورت میں ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آزادکشمیرانتخابات سےقبل استحکام پارٹی کی بڑی کامیابی!سابق وزیراعظم سمیت متعددرہنماپارٹی میں شامل






