6

راستہ بھٹک جانے والے خاندان پر ویرانے میں دہشتگردوں کی فائرنگ، شوہر جاں بحق، بیوی زخمی ہو گئی

(عیسیٰ ترین) بلوچستان میں دشت کے علاقہ میں بیوی بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے کراچی کے شہری پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ خاتون زخمی ہو گئیں۔

معلوم ہوا ہے کہ  دشت کے ویران علاقہ میں کار پر سفر کرتے ہوئے راستہ بھٹکنے والے خاندان پر مسلح  دہشتگردوں نے وحشیانہ طریقہ سے  فائرنگ کی۔

 فائرنگ سے کراچی کا رہائشی علی جمیل جاں بحق ہو گیا اور ان کے ساتھ موجود خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ گاڑی میں موجود دو بچے معجزانہ طور پر فائرنگ کی زد میں آنے سے بچ گئے۔

 کراچی میں  ناظم آباد کا رہائشی خاندان اپنی گاڑی میں کوئٹہ آرہا تھا ۔

 اس  خاندان کے سربراہ  مبینہ طور پر گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گئے تھے۔

کھنڈ میں مسلح دہشتگردوں کے گروہ نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

 فائرنگ سے خاندان کے سٹیرنگ وہیل کے پیچھے موجود  سربراہ  علی جمیل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔  جبکہ خاتون زخمی ہوگئیں۔  
کوئٹہ: گاڑی میں موجود دو معصوم بچے محفوظ رہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حملہ  گزشتہ رات ہوا تھا۔ پولیس نے مقتول کی میت اور زخمی خاتون اور بچوں کو کراچی منتقل  کر دیا ہے۔

مقتول علی جمیل کراچی کے علاقے ناظم آباد  مین رہتے تھے اور موبائل فون کا کاروبار کرتے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں آج اور کل زلزلے کیوں آئے؟ ماہرین ارضیات نے وجہ دریافت کر لی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں