
(24 نیوز ) بلوچستان کے سیاحتی علاقے زیارت میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تبلیغی جماعت کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے زیارت شہر بند کر دیا۔ مظاہرین نے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور اسمبلی میں زلزلے سے بھگدڑ مچ گئی، ارکان اسمبلی کی دوڑیں لگ گئیں






