8

کوہلو اور گردونواح میں ایک ہی دن میں تیسرا زلزلہ 

(24نیوز)بلوچستان کے علاقے کوہلو اور گردونواح میں ایک ہی دن میں تیسرا زلزلہ آیا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کوہلو میں صبح10بجکر 25منٹ پر پہلا زلزلہ اور دوسرا10بجکر 58منٹ پر آیا،شام 4بجکر 49منٹ پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،رپورٹ کے مطابق تیسرے زلزلے کی شدت5.1اورگہرائی 17کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہلو سے 60کلومیٹرشمال مشرق  میں تھا،محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان اور راکھنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

 یہ بھی پڑھیں:فلپائنی جزیرہ منڈاناؤ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں